مسجد الحرام میں طواف القدوم کا آغاز، بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

228

وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ کل رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

 

حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.