سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کا منصوبہ

221

اسلام آباد: جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فون بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، اس سلسلے میں مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں سے بات کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان سرمایہ کاروں میں سے دو پاکستانی جبکہ ایک کورین ہے۔ تاہم ابھی تک صرف بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔

کہا جا رہا ہے کہ مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کیلئے سام سنگ نے کافی کمپنیوں سے بات، ان تین کو شارٹ لسٹ کیا ہے، ان میں سے بھی صرف ایک کو ہی پاکستان میں موبائل بنانے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سام سنگ کا شمار اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون بنانے کی کمپنی میں ہوتا ہے، اس کا صدر دفتر جنوبی کوریا کے شہر سیول میں قائم ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسے اپریل تا جون 2021ء کے دوران تقریباً گیارہ ارب ڈالر منافع ہونے کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال سام سنگ کو اس سے کم منافع ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سام سنگ کمپنی کی خواہش ہے کہ وہ 2021ء کے آخر تک پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع کردے۔

تبصرے بند ہیں.