پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کو نِگل گیا

178

لاہور: پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کو نِگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ۔

 

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں 46 ہزار 941 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار 277 میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی ۔

 

این سی او سی کے مطابق ، متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 59 ہزار ، 685 تک پہنچ چکی ہے ۔

 

دوسری جانب امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی ، امریکا کی طرف سے موڈرنا ویکسین بطور امداد دی گئی ہے ۔

 

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی ، پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جا رہی ہے ، جبکہ نجی شعبے کی طرف سے روسی ویکسین اسپوتنک بھی درآمد کی گئی تھی ۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان کو رواں ماہ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.