رائیونڈ: سوتیلی ماں نے دو بچوں کو مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر مار ڈالا

190

لاہور: رائیونڈ کے علاقے بھچوکی میں 2 کمسن بہن بھائی کو سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر مار ڈالا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے باپ کی مدعیت میں سوتیلی ماں انیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، بچوں کی شناخت 6 سالہ ابوذر اور 5 سالہ عمان شہزادی کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق ، خرم شہزاد نے ڈیڑھ سال قبل انیلہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.