مہلک کورونا وائرس مزید 23 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 901 نئے کیس رپورٹ

96

لاہور: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 901 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو جولائی میں عالمی وبا کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 211 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.