لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تارکین وطن کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے تارکین وطن کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے ۔
صدر ن لیگ نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں ۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئندہ جنرل انتخابات کے لیے قانون سازی کی جاسکتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.