سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی تدفین آج ان کے آبائی علاقے مسلم باغ میں کی جائے گی

165

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی تدفین آج ان کے آبائی علاقے مسلم باغ میں کی جائے گی ۔
ان کی میت گزشتہ روز صبح کراچی سے کوئٹہ لائی گئی تھی ۔ کراچی سے کوئٹہ تک مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئی اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت پر پھول نچھاور کیے ۔ رات کو جب ان کی میت کوئٹہ پہنچائی گئی تو اسے چلڈرن ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ۔
کوئٹہ سے ان کی میت ان کے آبائی علاقے مسلم باغ منتقل کی جائے گی جہاں شام پانچ بجے اسے سپردخاک کیا جائے گا ۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ وہ کوئٹہ میں اپنے گھر میں بے ہوش ہوئے تھے کوئٹہ میں علاج کے بعد ان کو کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.