اسلام آباد: احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزموں پر فرد جرم عائد کی۔
احتساب عدالت کی جانب سے کڈنی ہلز ریفرنس کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید، طارق محمود، عبدالقادر شاہوانی، اعجاز ہارون اور ندیم مانڈوی والا کیخلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کٹہرے میں بلائیں گے۔ انہوں نے غلط ریفرنس فائل کیا، پارلیمنٹ میں بلا کر ان سے پوچھا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.