کیا آپ جانتے ہیں واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کیسے کرتا ہے؟

152

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ایپ واٹس ایپ صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے، انھیں اس معاملے میں بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی ڈیٹا ٹیکنالوجی لیئرز کی شکل میں محفوظ بنایا جاتا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ واٹس ایپ نے جب سے اپنی نئی پرائیوسی پالیسی کا اعلان کیا ہے صارفین اس پر اعتماد نہیں کر رہے گرچہ کمپنی حکام کی جانب سے بارہا اس حوالے سے جاری اپنے بیانات میں کہا جا چکا ہے کہ ان کے ذاتی ڈیٹا تک کسی کی رسائی نہیں ہو سکتی لیکن اس کے باوجود کروڑوں صارفین ابھی تک شش وپنج کا شکار نظر آتے ہیں۔

یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی تمام تر معلومات کسی بھی تھرڈ پارٹی کو فروخت کر سکتی ہے اور اس حوالے سے اس نے بغیر اجازت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تاہم ان خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے واٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کو اعتماد کرنا چاہیے کیونکہ ان کی ذاتی معلومات کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں ہو سکتیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہمارا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔

واٹس ایپ حکام نے کہا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے جدید اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نظام کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں تمام صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اس مختلف تہوں کی صورت میں رکھا جاتا ہے۔

صارفین کا اعتماد بحال بنانے اور اپنی سیکیورٹی کی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کچھ بھی پڑھا نہیں جا رہا تھا کیونکہ یہ پیغام مختلف لیئرز کی صورت میں محفوظ تھا۔

حکام نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے تمام صارفین کو یہ سمجھانا بہت ضروری ہے کہ ان کا پیغام کسی کو نہ تو نظر آ سکتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی پڑھ ہی سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.