کامیاب جوان پروگرام: ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نے ہائی ٹیک کورسز مکمل کرلیے

153

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا نوجوانوں کو ووکیشنل سکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کا منصوبہ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نےہائی ٹیک کورسز مکمل کرلیے۔

سکلز سکالرشپس کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملنے لگے۔ ہری پور کی رہائشی خاتون رمشا اسلام نے سکلز سکالرشپ پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کر لیا۔

رمشا اسلام نے نیوٹیک سے ویب ڈیزائننگ، گرافکس اور ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ کا جدید کورس کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورسز مکمل ہوتے ہی پہلے ہفتے میں 2 ایجنسیز سے ملازمت کی پیشکش ہوئی۔

نوجوان طالبہ رمشا اسلام نے کہا کہ اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائن پیسے کما رہی ہوں۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ رمشا اسلام جیسی بچیاں ہزاروں نوجوانوں کیلئے مثال ہیں۔ بے روزگاری سے تنگ نوجوان سکلز سکالرشپ حاصل کرکے روزگار حاصل کریں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ کامیاب جوان قرض اور سکلز اسکالرشپ پروگرام ملک کے نوجوانوں کیلئے ہیں۔ اب تک ہزاروں نوجوانوں کو قرض اور سکلز سکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے اربوں روپے مختص کر رکھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.