امریکی فوجی 11 ستمبر تک افغانستان سے چلے جائیں گے

172

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء11 ستمبر 2021ءتک مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس کیلئے سکیورٹی اور انسانی حقوق کے حوالے سے ضمانتیں لی جائیں گی۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلاءکچھ سکیورٹی اور انسانی حقوق کے حوالے سے ضمانتوں پر ہو گا اور امریکی صدر جوبائیڈن اس کا اعلان بہت جلد کر دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن اور سیکرٹری داخلہ لائیڈ آسٹن بدھ کے روز برسلز میں نیٹو اتحاد کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے اور یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ جوبائیڈن عوامی سطح پر اس کا اعلان کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے لیکن چند ماہ قبل صدارت سنبھالنے والے جو بائیڈن یہ واضح کر چکے ہیں کہ یکم مئی تک امریکی فوج کا انخلا مشکل ہے۔

(بشکریہ: نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.