جو بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کے اسلحہ کی فروخت پر تیار

165

واشنگٹن : جو بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کے اسلحہ کی فروخت پر تیار ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے امریکی کانگرس کو آگاہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز سے زیادہ کے اسلحہ کی فروخت کی تیاری کر رہی ہے جس میں جدید ترین ایف 35 طیارہ ، مسلح ڈرون اور دیگر سامان شامل ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک میں جلد اس معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا ۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن افغانستان سے امریکی افواج کے 11 ستمبر تک انخلاء کا اعلان آج کریں گے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق انخلاء کیلئے طے کی جانیوالی مئی کی تاریخ میں اب چار ماہ کی تاخیر ہو جائے گی ۔ صدر جوبائیڈن ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے 20 برس مکمل ہونے پر 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان کریں گے ، افغانستان میں امریکا کے اب بھی کئی ہزار فوجی تعینات ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.