امریکیوں کی 46 فیصد تعداد ‘دی راک’ کو ملک کا صدر بنانا چاہتی ہے: سروے

170

نیو یارک: امریکی اداکار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن ‘ دی راک ‘ کو امریکیوں کی 46 فیصد تعداد ملک کا صدر بنانا چاہتی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک ریسرچ کے مطابق امریکیوں کی بڑی تعداد مشہور ریسلر’ دی راک ‘ کو اپنا صدر بنانے کی حمایت میں ہیں ۔ دی راک کی جانب سے ریسرچ کمپنی کے سروے کا نتیجہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کبھی ایسا ہوا تو لوگوں کی خدمت کرنا اپنی عزت تصور کروں گا ۔

واضح رہے کہ دنیا کی سپر پاور ہونے کے باعث امریکا کا صدر دنیا کا سب سے طاقتور حکمران سمجھا جاتا ہے اس لیے اس ملک کا صدر بننا کوئی عام بات نہیں ۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر رونالڈ ریگن بھی مشہور ہالی ووڈ اداکار تھے جو پہلے کیلی فورنیا کے گورنر بنے پھر بعد میں 1981 سے 1989 تک امریکا کے 40 ویں صدر بنے ، اُن کے دور میں سرد جنگ عروج پر رہی اور سابق سوویت ریاست کے خاتمے کا آغاز ہوا ۔

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر بھی کیلی فورنیا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں ۔ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور پالیسیوں سے ناخوش تھے اس لیے انہوں نے ٹرمپ کو ناکام صدر کہا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.