کراچی : معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے دس مستحق افراد کو اپنے خرچے پر پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کی ویکیسن لگوانے کا اعلان کردیا ہے۔
عفت عمر کو گزشتہ مہینے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، کیونکہ انہوں نے اپنی باری کا انتظار کیے بغیر ایک وفاقی وزیر کے گھر میں جاکر کورونا ویکیسن لگوائی تھی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پ ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائر ہوئی تو وفاقی وزیر سمیت عفت عمر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ، جس کے بعد عفت عمر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس کی ایک نہ مانی ۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ پہلے تو یہ ہے کہ وفاقی وزیر کے گھر پر اس عفت عمر نے ویکیسن کیوں لگوائی ۔ دوسرا یہ کہ جس عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگوانی تھی وہ اس عمر کی تو ہیں نہیں پھر ایسا کیوں کیا ۔
مگر ان ساری تنقید کے بعد عفت عمر نے اب اس کا کفارہ ادا کرنے کے لیے دس مستحق افراد کو اپنے خرچ پر ویکسین لگوانے کا کہہ دیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.