میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل ، آج امریکہ سے پاکستان روانہ ہوگی

201

نیویارک : امریکہ میں مشکلات میں پھنسی میرا  آج پاکستان کے لیے روانہ ہونگی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد شوہر کیپٹن نوید  کی گارنٹی پر میرا   ہسپتال سے ہوٹل منتقل ہوچکی ہیں ، اور  آج پاکستان کیلئے روانہ ہونگی۔

دوسری جانب اداکارہ میراسسر راجہ پرویز کی اداکارہ کی جانب سے بدتمیزی اور ہسپتال میں داخل کیے جانے کے واقعہ کی تصدیق بھی سامنے آگئی ہے ۔ جبکہ اداکارہ کاکہناہےکہ وہ مینٹل ہسپتال میں داخل نہیں ہوئی ہیں اوراپنے سسرال میں ہیں، ان کے خلاف جھوٹی اوربے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، دھمکی آمیز گفتگو اور ڈاکٹر سے پروٹوکول کے ناجائز مطالبات اور غیرمتوازن گفتگو کی بنیاد پر لانگ آئی لینڈ نیویارک کے ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد فلمسٹار میرا کو اُن کے پاکستانی نژاد شوہر کیپٹن نوید نے 50؍ہزار ڈالرز کی گارنٹی دیکر میرا کو ہسپتال سے اس شرط پر ایک ہوٹل میں منتقل کروالیا ہے کہ میرا اگلے 48؍گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گی۔

خلیج کی ایک ایئرلائن سے وابستہ کیپٹن نوید میرا کی گارنٹی دینے کے بعد لانگ آئی لینڈ کے ہوٹل میں میرا کے ساتھ مقیم ہیں،اطلاعات کے مطابق میرا کی امریکا سے روانگی کیلئے  آج کی ایک پرواز پر ان کی سیٹ بک کرالی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.