لاہور: چاند کی درست سمت اور مقام بتانے والی ’رویت ایپلی کیشن‘ اب آئی فون صارفین کیلئے بھی پیش کر دی گئی ہے جسے ایپل سٹور سے مفت ڈاﺅن لوڈ کر کے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ’رویت ایپ‘ پر چاند کی لوکیشن کے حوالے سے عوام کو تفصیلی طور پر آگاہ کر رکھا ہے اور اس ایپلی کیشن کا طریقہ کار بھی بتا رکھا ہے۔یہ ایپلی کیشن بنانے کا مقصد عوام کو چاند سے متعلق درست معلومات تک رسائی دینا اور درسمت کے تعین کو یقینی بنانا ہے۔
ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں ہے؟ ڈاکٹر شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ
فواد چوہدری نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے اس ایپلی کیشن کی فراہمی کے موقع پر اسے پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی بتایا تھا لیکن اب آئی فون صارفین بھی اسے ایپل سٹور سے ڈاﺅن کر سکتے ہیں اور اس کا طریقہ کار بھی دیگر ایپلی کیشنز انسٹال کرنے جیسا ہی ہے۔
(بشکریہ: نیو نیوز)
تبصرے بند ہیں.