چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے

61

لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کے لیے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے یو اے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان مبارک سے ملاقات کی، جس میں بھارت کے میچز دبئی میں کھیلنے پر اتفاق ہوا۔

 

آئی سی سی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی دیے جائیں گے تاکہ بھارت کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

 

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا اور افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ فائنل 9 مارچ کو لاہور یا کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اور سیمی فائنل 3 اور 4 مارچ کو ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.