ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، مزید درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی

43

لاہور : پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور آنے والے دنوں میں کئی شہروں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13، اسکردو میں منفی 11، قلات اور بگروٹ میں منفی 6، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور چترال میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد اور دیگر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اور یہاں کے موسم میں گہرے بادل بھی چھا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.