امریکا نے بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

93

واشنگٹن : امریکا نے بحیرہ احمر میں اپنی ہی ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ کو غلطی سے مار گرایا، لیکن دونوں پائلٹ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت ہوا جب طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب پرواز کر رہا تھا، اور میزائل کروز گیٹس برگ نے اسے غلطی سے نشانہ بنا لیا۔

 

سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ طیارے کے ایک پائلٹ کو معمولی زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک سال سے امریکی فوجی آپریشنز کا مرکز بن چکا ہے، جہاں امریکا یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے اور ایک اینٹی کروز شپ میزائل کو مار گرایا۔

تبصرے بند ہیں.