کراچی:ملک میں سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2622 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دو دنوں میں سونے کی قیمت میں 4600 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.