لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ کرکٹ کوچ اظہر محمود بھی ہیں، اور لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر ڈاکٹر آج صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ صائم ایوب کو دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر رہنا پڑے گا۔ یہ چوٹ انہیں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے لگی تھی۔
محسن نقوی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.