اسلام آباد:وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر تک جمع کرائی گئی تمام حج درخواستیں قبول کر لی گئی ہیں اور سپانسر شپ سکیم میں شامل درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔ عازمینِ حج کے لیے درخواستوں کی تاریخ میں 7 دن کی توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت اب 10 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کی جا سکیں گی۔
چوہدری سالک نے کہا کہ اگر درخواستوں کی تعداد کوٹے سے زائد ہو گئی تو قرعہ اندازی کی جائے گی، اور سمندر پار پاکستانیوں کو 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم جمع کروانی ہوگی تاکہ وہ اس سکیم میں شامل ہو سکیں۔
تبصرے بند ہیں.