پنجاب اور پاکستان میں سیاسی صفائی کی ضرورت ہے: مریم نواز

62

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بار بار توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کالیں دی گئیں، لیکن پنجاب کے عوام نے ان کالز کو مسترد کر دیا۔
"ستھرا پنجاب” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کالز ہمیشہ ناکام رہیں، اور اس کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ جب عوام کی زندگیوں میں سکون ہوتا ہے، تو وہ اس طرح کی کالز کو نہیں اپناتے۔

تبصرے بند ہیں.