لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت اب عوام کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز نے ان شواہد کو واضح کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 26 نومبر کے احتجاج میں غیر ملکی افراد کو سکیورٹی فورسز پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، تربیت یافتہ افراد کی بڑی تعداد جو پاکستان میں غیر معروف تھیں، اس احتجاج میں شامل تھی۔ بخاری نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کے پاس دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں ہے، لیکن فیڈریشن پر حملے کے لیے جدید اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.