کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔
نیپرا نے اس کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ریلیف کے الیکٹرک کے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا، لیکن یہ سہولت ان صارفین کے لیے نہیں ہوگی جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.