بیلاروس کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

84

راولپنڈی: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کے عالمی اور علاقائی کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

بیلاروس کے صدر نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور امن کے قیام میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم متاثر کن ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے بند ہیں.