کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عمران خان کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سیاسی بحران میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے احتجاجی میٹنگز کی، تو وہ یہ کہتے تھے کہ انہیں نکالا جائے، مگر ان کے گھر سے سعودی عرب کے خلاف بیانات آنا شروع ہو گئے۔ گورنر سندھ نے حکومت کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اور کسی کو بھی "لاڈلا” نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے ملک کی معاشی ترقی کے حوالے سے آرمی چیف کی قیادت میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔
تبصرے بند ہیں.