بیلا روس کے صدر کی نواز شریف سے ملاقات، گرمجوشی کا تبادلہ

93

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات میں غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے کو ملی۔ بیلا روس کے صدر نے نواز شریف کو فوراً گلے لگایا اور کہا کہ وہ اپنے "محترم بھائی” سے ملاقات پر بے حد خوش ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی، اور بیلا روس کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے

تبصرے بند ہیں.