لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انقلابی جنگجو ابھی تک سو رہے ہیں اور ان کے بیشتر لوگ آج بھی گھروں سے کام کر رہے ہیں یا دفاتر میں ہیں۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کا دن پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی "فائنل کال” کا دن ہے، لیکن پنجاب کے 104 ایم پی ایز کہاں ہیں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں آج سکون ہے، لوگ ناشتہ کر رہے ہیں اور چھٹیاں منا رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سو رہے ہیں۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کے پاکستان کو بدنام کرنے والے پیغامات کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کے فتنہ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور پنجاب کے لوگ ان کی کال کو مسترد کر چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف ملک میں انتشار پھیلانا ہے، اور وہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عدالت کے حکم کے مطابق ان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.