لاہور : لاہور میں اس وقت مختلف راستے بند ہیں جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس اور بابو صابو کے راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے، اور رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ اور گجومتہ پر بھی ٹریفک کھلا ہے۔
شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، لیکن لاہور رنگ روڈ کے تمام انٹرچینجز بند ہیں۔ مختلف مقامات پر کینٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں، جیسے نیازی شہید چوک سے راوی پل تک، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی پھاٹک اور سگیاں ان/آؤٹ پر۔ آزادی فلائی اوور سے نیازی شہید چوک تک بھی راستہ بند کیا گیا ہے۔ رنگ روڈ، موٹر وے اور اولڈ راوی پل دونوں طرف سے بند ہیں، اور فارم روڈ پر صرف موٹر سائیکل ہی جا سکتی ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 15 سے راستوں کے بارے میں معلومات لے لیں۔
تبصرے بند ہیں.