تدمر : شام کے شہر تدمر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 79 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز کیا گیا، جس میں 53 شامی، 22 غیرملکی اور 4 حزب اللہ کے حمایتی جنگجو شامل تھے۔
گروپ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم، عرب میڈیا کے مطابق شامی حکام نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 بتائی ہے۔
تبصرے بند ہیں.