کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے ایک نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
ایک وقت میں 100 انڈیکس 947 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 98,275 پر پہنچا۔ اس سے پہلے گزشتہ دنوں بھی 100 انڈیکس نے 97,437 کی سطح تک پہنچا تھا اور کاروبار 1,781 پوائنٹس کے اضافے سے 97,328 پر اختتام پذیر ہوا تھا۔
خیال رہے کہ جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے تھی، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے کے اضافے سے 12 ہزار 525 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
تبصرے بند ہیں.