اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دینے کے بعد، وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ دونوں شہروں میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع پر پابندی ہوگی اور 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کراچی میں یہ پابندی سات دن کے لیے نافذ کی گئی ہے، جو 24 نومبر تک جاری رہے گی۔
کمشنر کراچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس دوران کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی، اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔ حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تبصرے بند ہیں.