ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا حیرت انگیز قدم ، 4400 کلومیٹر سائیکل پر سفر

59

بیجنگ : چین کے صوبہ جیانگسو کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو منانے کے لیے ایسا قدم اٹھایا جو ہر کسی کو حیران کن لگا۔ اس شخص نے اپنی ناراض بیوی کو واپس پانے کے لیے 100 دنوں میں 4400 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کیا۔

 

زاؤ اور لی کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، مگر دو سال پہلے ذاتی اختلافات کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ زاؤ کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی بڑا تنازعہ نہیں تھا، بس دونوں نے ضد پکڑ لی تھی اور اس وجہ سے وہ الگ ہو گئے تھے، تاہم وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہو سکیں۔

 

زاؤ کی بیوی، لی، نے بتایا کہ وہ شوہر کو مذاق میں کہہ چکی تھی کہ اگر وہ سائیکل پر لہاسا تک جائے تو وہ اس سے صلح کر لے گی۔ لیکن اس کا خیال تھا کہ یہ صرف ایک مزاحیہ بات تھی اور وہ نہیں سمجھتی تھی کہ زاؤ اسے سنجیدہ لے گا۔

 

تاہم، زاؤ نے اس مذاق کو حقیقت میں بدل دیا۔ اس نے 28 جولائی کو نانجنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور 100 دن میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس دوران، اسے دو بار ہیٹ سٹروک کا سامنا بھی ہوا۔ ایک بار جب وہ بیمار پڑا تو لی اس کے ساتھ اسپتال پہنچی اور سفر روکنے کا کہا، مگر زاؤ نے انکار کیا کیونکہ وہ اپنے عزم پر قائم رہنا چاہتا تھا۔

 

زاؤ کی صحت ٹھیک ہونے کے بعد، لی بھی اس کے ساتھ سفر میں شامل ہو گئی، اور دونوں 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچ کر ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

 

اب زاؤ کا ارادہ نیپال اور یورپ تک سائیکل سے سفر کرنے کا ہے۔

تبصرے بند ہیں.