دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے، جس کی وجہ سے براڈکاسٹرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، براڈکاسٹرز نے ایک بار پھر آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے صورتحال واضح کرنے کی درخواست کی ہے۔
براڈکاسٹرز نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ان کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ براڈکاسٹرز کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ نہ کیا تو وہ 3.2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم کی ادائیگی نہیں کر سکیں گے، اور آئی سی سی کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انڈیا نے اس صورتحال کا اندازہ لگاتے ہوئے تقریباً 40 کھرب روپے کے نقصان کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کے سوالات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا اور صرف یہ کہا ہے کہ وہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر کام جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.