عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ بنانے کی تیاریاں

110

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لیے سابق کرکٹر عاقب جاوید کا نام سامنے لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی عاقب جاوید کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 

عاقب جاوید پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو بار چیمپئن ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، اور پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب وائٹ بال فارمیٹ کے کوچ کا عہدہ ایک مقامی کرکٹر کو دیا جائے۔

 

یاد رہے کہ گیری کرسٹن نے آسٹریلیا کے دورے سے قبل ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا کے دورے کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا تھا۔ اب پی سی بی عاقب جاوید کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور ان کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

 

پاکستان ٹیم کو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، اور عاقب جاوید کو اس سیریز میں کوچ کے طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد، قومی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 10 دسمبر سے 7 جنوری تک ایک اور اہم سیریز کھیلے گی، جس میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.