گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تقریب کی تیاریاں مکمل

165

گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

 

  • افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔

گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.