وزیر اعظم نے گندم کی خریداری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

79

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے ایک نئی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد 25-2024 کے ربیع سیزن کے لیے خریداری کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

 

اس کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے، اور یہ کمیٹی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تجاویز تیار کرے گی۔

 

کمیٹی میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت، اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔

 

کمیٹی کا کام موجودہ مارکیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے کر گندم کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور ملک میں اس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ یہ کمیٹی مختلف اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کر کے خریداری کی پالیسی مرتب کرے گی، جس میں امدادی قیمت اور خریداری کے عمل کے تمام اہم پہلو شامل ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.