لاہور :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے، اور وہاں سے لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ کیا۔
مریم نواز نے 7 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا کا سفر کیا جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا، اور اس کے بعد لندن پہنچ گئیں۔
دونوں کی وطن واپسی سے قبل نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی اور 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے اور اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.