لاہور : پاکستان میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے کے مختلف حصے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔
موٹر وے حکام کے مطابق، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے ایم 2، لاہور سے جڑانوالہ تک موٹر وے ایم 3، گوجرہ سے عبدالحکیم تک موٹر وے ایم 4 اور فیض پور سے درخانہ تک موٹر وے ایم 3 شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے۔ لاہور میں صبح سویرے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔ لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھند اور اسموگ کے باعث سفر کرنے سے گریز کریں یا کم سے کم رفتار سے سفر کریں تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.