کملا ہیرس کی ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

84

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 

خبر کے مطابق، کملا ہیرس نے نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ اقتدار کی پرامن منتقلی کے حوالے سے بھی بات کی اور اس عمل کو شفاف اور پرامن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق انتخابی معرکہ جیتا ہے اور وہ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.