پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر

104

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو وائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان بنایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے عاقب جاوید کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں سلیکشن کمیٹی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

محسن نقوی آج ایک پریس کانفرنس میں ان اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

یہ فیصلے اس وقت سامنے آئے ہیں جب 2 اکتوبر کو بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تھا۔ بابر نے بیان میں کہا کہ وہ کپتانی چھوڑ کر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

یہ تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب پاکستان کرکٹ ٹیم مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور یہ نئے قیادت کے تحت اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.