راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے میر علی میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، عیدک میں ہونے والے اس حملے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.