کراچی:ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہو کر یہ 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 2748 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ ایک دن پہلے فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی واقع ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.