راولپنڈی: پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزباہفتم‘ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ دو ہفتے کی مشق 13 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی، اور اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد کی گئی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ اینڈ ای ویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے، جبکہ روسی سفیر البرٹ پی کورو اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا اور دوست ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ مستقبل میں یہ فوجی دستے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.