مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس آج بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دن کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا، جہاں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یہ دن 24 اکتوبر 1947 کی یاد دلاتا ہے، جب کشمیری مسلمانوں نے ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔ اس وقت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت تھی، لیکن مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کر لیا تھا۔ کشمیریوں نے اس قبضے کے خلاف آواز اٹھائی اور 24 اکتوبر کو مظفرآباد میں اپنی حکومت کا اعلان کیا۔
سردار ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد حکومت کا قیام، کشمیری عوام کی خود مختاری کی طرف پہلا قدم تھا۔ ہر سال یوم تاسیس کے موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی یاد منائی جاتی ہے، جو ان کے عزم اور قربانیوں کی علامت ہے۔ یہ دن ان کی آزادی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
تبصرے بند ہیں.