پشاور :صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ان انتخابات میں سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئر دیر، باجوڑ، بونیر، کرک، کوہاٹ، نوشہرہ، اور لکی مروت سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات کے لیے 3 لاکھ 45 ہزار 604 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جبکہ 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابات کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے ہیں، جن میں سے 800 اہلکار پشاور میں تعینات ہیں تاکہ انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہو سکیں۔
تبصرے بند ہیں.