اڈیالہ جیل انتظامیہ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر موقف

47

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کو بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں خوراک، مطالعہ اور ورزش شامل ہیں۔

انہیں ایک قیدی کک کے ذریعے اپنی پسند کا کھانا تیار کیا جا رہا ہے، جس میں صحت مند ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کی مختلف اشیاء شامل ہیں۔ جیل میں ان کا روزانہ تین بار طبی معائنہ کیا جاتا ہے، اور حالیہ ٹیسٹوں کے مطابق وہ صحت مند ہیں۔

جیل انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.