"سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: پشین اور ژوب میں 2 خوارج ہلاک، 5 گرفتار”

44

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پشین اور ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا اور 5 کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور 3 خودکش جیکٹس ملی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پشین میں گرفتار کیے گئے خوارج مختلف دہشتگرد حملوں میں شامل تھے

17 اکتوبر کو ژوب میں کی گئی کارروائی کے دوران بھی بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پختہ عزم رکھتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.