شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن، 1300 کلو حشیش برآمد

94

 

کراچی:پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ مل کر ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ کشتی سے 1300 کلو حشیش برآمد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی کی مدد سے انجام دیا گیا۔ اس کارروائی میں امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن اور امریکی کوسٹ گارڈ کا تعاون بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران جو 1.3 ٹن حشیش برآمد ہوئی، اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔

تبصرے بند ہیں.